• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 12152

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور ہو گا اور وہ دجال کے خلاف جہاد کریں گے تو کیا حضرت خضر علیہ السلام بھی ان کے ساتھ ہوں گے، کیوں کہ حضرت خضر علیہ السلام بھی چار زندہ انبیاء میں سے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 656=656/م

    حضرت خضر علیہ السلام نبی ہیں یا ولی؟ حیات ہیں یا وفات پاچکے ہیں، اس بارے میں اختلاف متقدمین سے چلا آرہا ہے، دونوں طرح کے اقوال ہیں، قطعی فیصلہ دشوار ہے، قتل دجال میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ شریک ہوں گے یا نہیں؟ اس بارے میں بھی صریح روایت موجود نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ اس بحث وتحقیق میں نہ پڑکر اپنے اعمال کی فکر کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند