• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 9860

    عنوان:

    قربانی یا کسی حلال جانور کے خصیہ کے حصے کوکھانامنع ہے یا نہیں؟ اگر منع ہے تو برائے کرم حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں۔ میں وہ حدیث دیکھنا چاہتا ہوں۔

    سوال:

    قربانی یا کسی حلال جانور کے خصیہ کے حصے کوکھانامنع ہے یا نہیں؟ اگر منع ہے تو برائے کرم حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں۔ میں وہ حدیث دیکھنا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 9860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1324=1324/ م

    جی ہاں، منع ہے۔ مصنف عبدالرزاق اور امام بیہقی کی سنن کبریٰ میں یہ روایت ہے: ورُوي عن مجاھد رضي اللہ عنہ أنہ قال: کَرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من الشاة الذَّکَر الأنثَیین والقُبُل والغُدّة والمرَارة والمثانة والدّم (بدائع زکریا: ۴/۱۹۰)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند