• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 9847

    عنوان:

    کیانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پینے کے لیے ایک ہاتھ کے استعمال کرنے سے (چاہے دایاں ہو یا بایاں) منع فرمایا ہے اور دونوں ہاتھوں سے پانی پینے کا حکم دیاہے۔ میں بیٹھاہواتھااور دائیں ہاتھ سے ایک گلاس پانی پی رہا تھا اچانک قریب کے ایک شخص نے مجھے روک دیا اورکہا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 33=33/ ل

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دایاں ہاتھ سے کھانے اور پینے کا حکم دیا ہے دونوں ہاتھوں سے پانی پینے کے بارے میں کسی حدیث میں حکم نہیں ہے: وعن ابن عمر -رضي اللہ عنہ- قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : إذا أکل أحدکم فلیأکل بیمینہ وغذا شرب فلیشرب بیمینہ رواہ مسلم (مشکاةشریف: ۲/۳۶۳)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند