• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 8945

    عنوان:

    بہت سے مرغی مالکان مرغیوں کو مصنوعی غذا جس میں سور کا گوشت شامل ہوتا ہے کھلاتے ہیں۔ یہ غذا کھانے سے مرغیوں کے اندر بہت جلد نشو نما ہوتا ہے۔ کیا ایسی مرغیوں کو کھانا حلال ہے؟

    سوال:

    بہت سے مرغی مالکان مرغیوں کو مصنوعی غذا جس میں سور کا گوشت شامل ہوتا ہے کھلاتے ہیں۔ یہ غذا کھانے سے مرغیوں کے اندر بہت جلد نشو نما ہوتا ہے۔ کیا ایسی مرغیوں کو کھانا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 8945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2057=1889/د

    سور کا گوشت نجس ہوتا ہے، جس مرغی کو سور کے گوشت والی غذا کھلائی گئی اس سے اگر مرغی کے گوشت میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے، تو ایسی مرغی جلاّلہ کے حکم میں ہے اس کا کھانا مکروہ تحریمی ہے، ایسی مرغی کو تین دن بند کرکے دوسری غذا دی جائے، پھر ذبح کیا جائے۔ اگر بدبو نہیں پیدا ہوئی ہے تو بھی بہتر ہے کہ تین دن پاک غذا دے کر اس مرغی کو کھائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند