• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 7394

    عنوان:

    ہماری بلڈنگ میں سب رہتے ہیں۔ بریلوی بھی، ہندو بھی۔ ہندو لوگ ہولی دیوالی کا کھانا اور بریلوی لوگ گیارہویں اور بارہویں کی نیاز بھیجتے ہیں۔ کیا یہ کھانا ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟ تفصیل سے قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب دینا مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1424/ ب= 269/ تب

    ہولی، دیوالی کے موقعہ پر اگر دیوی دیوتا کے نام کا کھانا بنا ہے تو اس کا لینا اور کھانا جائز نہیں، اور اگر کسی دیوی دیوتا کے نام نہیں ہے اور پورے یقین کے ساتھ معلوم ہے تو کھا سکتے ہیں۔ بریلوی لوگ بھی جو نیاز گیارہویں اور بارہویں کی بھیجتے ہیں اکر وہ خواجہ معنی الدین چشتی کے نام کا یا ان کے تقرب کے لیے نہ پکایا گیا ہو، اور یقین کے ساتھ بلاشک وشبہ معلوم ہو تو کھاسکتے ہیں، ورنہ ایسا کھانا لینا اور کھانا درست نہیں۔ حتی الامکان کسی اچھے حیلہ کے ساتھ معذرت کردینی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند