• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 7069

    عنوان:

    آپ نے لکھا ہے کہ سمندری کھانے میں مچھلی حلال ہے۔ اگر آپ مچھلی کی تعریف بتادیں تو ہمارے لیے آسانی ہوجائے گی۔ کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر مچھلی کے اوپر چھلکا ہو تو حرام ہے۔

    سوال:

    آپ نے لکھا ہے کہ سمندری کھانے میں مچھلی حلال ہے۔ اگر آپ مچھلی کی تعریف بتادیں تو ہمارے لیے آسانی ہوجائے گی۔ کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر مچھلی کے اوپر چھلکا ہو تو حرام ہے۔

    جواب نمبر: 7069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 786=786/ م

    ماہرین حیوانات نے مچھلی کی تعریف اس طرح کی ہے: ھو حیوان ذو عمود فقري، یعیش في الماء، ویسبح بعواماتہ ویتنفس بغلصمتہ ”وہ ریڑھ یک ہڈی والا جانور ہے، جو پانی میں رہتا ہے، اپنے پروں سے تیرتا ہے اور گلپھڑوں سے سانس لیتا ہے“۔ تفصیل کے لیے دیکھئے فقہی مقالات حصہ سوم بعنوان رسالہ جھینگے کی شرعی حیثیت اس کے مطالعہ کے بعد اگر کوئی اشکال باقی رہ جائے تو دوبارہ معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند