• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 69522

    عنوان: کون سا سمندری جانور كھانا جائز ہے

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ درج ذیل میں سے کون سا سمندری کھانا مسلمان کے لیے جائز ہے اور کون سا نہیں کھانا چاہیے اور کیوں؟ مچھلی، جھینگا، کیکڑا، بڑا جھینگا، Octopus(اخبوط، آکٹوپس، ایک سمندری کیڑا)، قیر ماہی، کستورا مچھلی اور پترامچھلی، گھونگا۔ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1185-1180/N=11/1437 احناف کے نزدیک سمندری جانوروں میں صرف مچھلی جائز ہے، باقی کوئی جانور جائز نہیں، جیسے: کیکڑا وغیرہ، البتہ مچھلی کی تمام قسمیں جائز ہیں، اور جو مچھلی طبعی موت مرکر پانی کے اوپر الٹی تیرنے لگے، وہ بھی جائز نہیں ۔ اور جھینگا کے سلسلہ میں اکابر مفتیان کرام کا اختلاف ہے، بعض اسے مچھلی کی قسم شمار کرتے ہیں اور جائز کہتے ہیں اور بعض مچھلی کی اقسام سے خارج قرار دے کر ناجائز فرماتے ہیں؛ اس لیے احتیاط اس میں ہے کہ نہ کھایا جائے اور اگر کوئی شخص جائز سمجھ کر کھاتا ہے تو اس پر شدت کے ساتھ نکیر کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند