India

سوال # 66525

براہ کرم، بتائیں کہ کھانا کھانے کے دوران پانی پینے اسلامی طریقہ کیا ہے؟ بائیں سے پانی پینا چاہئے یا دائیں ہاتھ سے؟

Published on: Jul 28, 2016

جواب # 66525

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 767-637/D=10/1437

پانی داہنے ہاتھ سے پینا مسنون ہے خواہ کھانے کے دوران ہو یا الگ۔ اگر کھانے کے دوران داہنے ہاتھ میں سالن وغیرہ لگا ہے تو بائیں ہاتھ کی مدد لے سکتے ہیں لیکن جتنا ہوسکے دائیں ہاتھ کو شامل رکھیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات