India

سوال # 66343

میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا کسی بھی شکل میں وینیلا فلیور (Vanilla flavour)کھانا حلال ہے یا حرام ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

Published on: Jun 25, 2016

جواب # 66343

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 929-913/N=9/1437



 



ونیلا فلیور کشید کرنے میں جو الکحل استعمال کیا جاتا ہے، وہ اگر کھجوریا انگور سے تیار شدہ نہیں ہوتا؛ بلکہ مختلف دانوں، سبزیات اور کوئلہ وغیرہ سے تیار شدہ ہوتا ہے جیسا کہ عام طور پر مختلف دواوٴں اور عطریات وغیرہ میں استعمال ہونے والا الکحل ایسا ہی ہوتا ہے تو ایسے الکحل کے ذریعے کشید کردہ ونیلا فلیور کھانے اور کھانے کی چیزوں میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے؛ کیوں کہ مختلف دانوں، سبزیات، پٹرول اور کوئلہ وغیرہ سے تیار ہونے والا الکحل حضرات شیخین: امام ابوحنیفہاور امام ابو یوسفکے مسلک کے مطابق حرام وناپاک نہیں کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی، اوردور حاضر میں علاج ومعالجہ کی ضرورت اور کھانے پینے کی بہت سی چیزوں میں ابتلائے عام کی وجہ سے دور حاضر کے محققین علمائے کرام نے اس مسئلہ میں اصل اصول کے مطابق شیخینکے قول کو راجح قرار دیا ہے؛ کیوں کہ جس علت کی بنا پر ماضی میں علمائے کرام نے شیخینکے بجائے امام محمدکے قول کو راجح قرار دیا تھا، وہ دور حاضر میں کھجور اور انگور کے علاوہ دیگر چیزوں سے تیار شدہ الکحل میں نہیں پائی جاتی؛ اس لیے اصل اصول کے مطابق مختلف دانوں اور سبزیات وغیرہ سے تیار شدہ الکحل کے سلسلہ میں حضرات شیخینہی کا قول راجح ہوگا۔ البتہ اگر کوئی شخص احتیاط کرے تو یہ از قبیل تقوی وپرہیزگاری ہوگا (تفصیل کے لیے دیکھئے: تکملة فتح الملھم۱: ۵۱۵، ۵۱۶، ۵۰۶، ۵۰۷، ط دار إحیاء التراث العربی بیروت، احسن الفتاوی ۲: ۹۵، مطبوعہ: ایچ ایم سعید کمپنی، بہشتی زیور مدلل ۹: ۱۰۲، مطبوعہ: کتب خانہ اختری متصل مظاہر علوم سہارن پور، اورفتاوی نظامیہ ۱: ۴۳۸وغیرہ)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات