• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 65153

    عنوان: چکن کو ذبح کرنے كے بعد گرم پانی میں ڈالنا كیسا ہے؟

    سوال: چکن کو ذبح کرنے کے بعد عام طورپر اس کو گرم پانی میں ڈال دیا جاتاہے تاکہ آسانی سے اس کے پروں کو نکالا جاسکے۔ اگر اسلامی طریقے سے چکن کو ذبح کیا جائے اور پھر اس کو صاف کئے بغیر گرم میں پانی ڈال دیا جائے کچھ منٹ کے لیے تو کیاچکن حرام ہوجاتاہے؟پانی کتنا گرم ہونا چاہئے کہ چکن حلال رہے ؟ کیا اس کو دوبارہ حلال کرنے کے لیے کوئی اور طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 65153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 836-836/B=11/1437

    اتنی دیر بہت ہلکے گرم پانی میں ڈالا جائے کہ صرف کھال نرم ہو جائے اور آسانی سے کھال نکل آئے اور گرم پانی کا اثر آلائش تک نہ پہنچے ورنہ آلائش پگھل کر اگر مرغ کے جسم میں سرایت کرگئی تو سارا گوشت ناپاک ہو جائے گا، اور دھونے سے بھی پاک نہ ہوگا، جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ پانی ہلکا گرم رکھتے ہیں، انہیں اس کا پورا تجربہ ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند