India

سوال # 6258

میرے سالے کا ہفتہ وصولی کا دھندہ ہے۔ وہ بھائی گیری کرتا ہے اور بڑے بڑے مالکان زمینوں کے لیے ان کے پیسوں کی وصولی بھی کرتا ہے جن کے لیے ان کو بھاری رقم ملتی ہے۔ ان کے گھر میرا کھانا کیسا ہے؟

Published on: Jul 16, 2008

جواب # 6258

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 575=575/ م


 


ہفتہ وصولی کا دھندہ کیا ہے؟ اور بھائی گیری سے کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت کی جائے، مالکان زمین اپنے پیسوں کی وصولیابی کے لیے آپ کے سالے کو بحیثیت اجیر رکھتے ہیں اور اجرت پہلے سے طے کردیتے ہیں تو ان کواپنے کام ومحنت کی مقررہ اجرت لینا درست ہے اور ان کی آمدنی کا کل یا غالب حصہ حلال ہو تو ان کے گھر کھانا بھی جائز ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات