• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 6164

    عنوان:

    دو سوال کا جوا ب فرمادیں۔ 1- اگر کو ئی صا حب یہ اصرار کریں کہ قرآن سے ثابت ہے کہ گوشت کا ذ بیحہ ہونا ضروری نہیں اسلئے وہ McDonald اور Kentucky Fried chicken کھا لیتے ہیں کیونکہ وہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز یا حلال یا حرام ؟ 2- ان صا حب سے دیندار لڑکی کا رشتہ طے کرنا مناسب ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 549=549/ م

    قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ مردار جانور اورجو غیراللہ کے نام ذبح کیا گیا ہو اس کا گوشت کھانا حرام و ناجائز ہے، یعنی گوشت کی حلت کے لیے اس کا شرعی طریقے پر مذبوح ہونا شرط ہے۔ جو صاحب یہ اصرار کریں کہ قرآن کے مطابق گوشت کا ذبیحہ ہونا ضروری نہیں، ان سے معلوم کیا جائے کہ قرآن کی کون سی آیت سے اس کا ثبوت نکلتا ہے؟ اورکیا وہ حدیث پر بھی ایمان رکھتے ہیں یا نہیں؟ نیز ان صاحب کے دیگر عقائد بھی تحریر فرمادیں تو اسی وقت اس کا جواب بھی لکھ دیا جائے گا کہ ان سے دین دار لڑکی کا رشتہ کرنا مناسب ہے یا نہیں۔ Mc Donaldاور Kentuchy Fried Chickenوغیرہ کے بارے میں اگر یقین ہو کہ اس کا گوشت حلال طریقے پر ذبح کیا ہوا نہیں ہوتا ہے تو اس کا کھانا ناجائز ہے اوراگر معلوم نہ ہو یا شک ہو تب بھی اس کا گوشت کھانے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند