• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 61081

    عنوان: کیا حج میں جو ہوٹل ہیں ان میں کھانا کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہاں چکن/ بڑے کا گوشت ملتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا حج میں جو ہوٹل ہیں ان میں کھانا کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہاں چکن/ بڑے کا گوشت ملتے ہیں؟ (۲) پی ائی اے کے علاوہ سعودی ایئر لائنز میں چکن یابڑے کا گوشت سالن کھاسکتے ہیں؟ (۳ ) جو پاکستانی حکومت کے ساتھ جارہے ہیں ان کو ۳۵ سے ۴۰ دن کا کھانا حکومت کی طرف سے ملے گا ، کیا وہ کھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 61081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 000-000/M=2/1437-U (۱، ۲، ۳) اگرحرام ہونے کا کوئی شبہ نہیں ہے تو کھاسکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے یہاں کے علماء اور مفتیان کرام سے اس بارے میں تحقیق واطمینان کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند