• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 6033

    عنوان:

    اس وقت میں جرمنی میں پڑھ رہا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کس طرح کے کھانے حلال ہیں؟ اگر عیسائی کے ذریعہ سے تیار کیا جاتا ہو تو حلال ہے یا نہیں؟ اگر ممکن ہوسکے تو مجھے مکمل تفصیل دیں کہ کون سا کھانا کھانا چاہیے او رکون سا نہیں؟ یہ بہت اہم ہے کیوں کہ مجھے یہاں ایک سال تک ٹھہرنا ہے۔ اوراب تک میں صرف ڈبہ میں بند باقلا کھا رہا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 948=1104/ ب

    ڈبوں میں پیک شدہ گوشت کے کھانے سے احتیاط کریں کیوں کہ عیسائیوں کا ذبیحہ قابل اعتبار نہیں۔ آج کل کے عیسائی اپنے اصلی مذہب پر نہیں ہیں بلکہ دہریہ ہیں۔ آپ گوشت کی جگہ مچھلی کھالیا کریں، یا انڈے کھالیا کریں ورنہ پھر سبزیوں کا استعمال یا دال کا استعمال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند