Canada

سوال # 5770

کیا جھینگا مچھلی اور کیکڑا کا کھانا جائزہے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

Published on: May 28, 2008

جواب # 5770

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 530/ د= 483/ د


 


جھینگا کے بارے میں علمائے کرام کے درمیان پہلے ہی سے اختلاف چلا آرہا ہے، بعض حضرات اسے از قسم مچھلی مانتے ہیں، وہ اس کے کھانے کو جائز قرار دیتے ہیں اور بعض دیگر حضرات اسے مچھلی نہیں مانتے اس لیے کھانے کو ناجائز کہتے ہیں حکم کا یہ اختلاف ہمارے حضرات اکابر، دیوبند میں بھی پایا جاتا ہے، اس کی پوری تفصیل مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ نے فقہی مقالات میں ذکر کردی ہے، اس لیے اگر کوئی دلیل جواز پر عمل کرتے ہوئے کھاتا ہے تو اس پر نکیر نہ کی جائے، البتہ نہ کھانے میں احتیاط ہے۔


کیکڑا کھانا جائز نہیں ہے: قال في الھندیة وکذلک ما لیس لہ دم سائل مثل الحیة والوزغ وسام أبرص وجمیع الحشرات وھوام الأرض من النار وھو أم الأرض من الفأر والجراد والقنافذ والضب والیربوع وابن عرس ونحوها ?? ولا خلاف فی حرمة ھذہ الأشیاء․ (ج:۵، ص:۲۸۹)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات