• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 5692

    عنوان:

    مشینی ذبیحہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یہاں آسٹریلیا میں مذبح میں مشین کے ذریعہ مرغیاں ذبح کی جاتی ہیں، ضرورت و حاجت کی بنا پر ایک دن میں ایک لاکھ مرغیاں ذبح ہوتی ہیں، ذبح کا عمل اتنی سرعت سے ہوتا ہے کہ ایک مرغی پر بسم اللہ کہنا یا مرغی کو ہاتھ لگانا ممکن نہیں۔ایسے میں ایک مسلمان اگر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر مشین کا بٹن دبادے تو کیا اس عمل سے مشین کے بلیڈ سے جتنی مرغیاں ذبح ہوں گی، وہ حلال ہوں گی یا نہیں؟ یہاں اسلامی تنظیموں کی جانب سے مسلمان ذابح کی نگرانی میں مرغیاں ذبح ہوتی ہیں،ان پر حلال کا سرٹیفکٹ دیاجاتاہے۔ کیا یہ مرغیاں حلال ہیں؟ عام طور سے ۹۹/فیصد مرغیوں کا استعمال مسلم گھرانوں میں ہوتاہے۔ کیا ان کی دعوتیں قبول کی جاسکتی ہیں؟ کیا کھانے سے قبل مسلم میزبان سے پوچھنا ضروری ہے کہ اس کا ذبیحہ کس طرح کا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 876=763/ ب

    صورتِ مسئولہ میں ذبح کا عمل اتنی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے کہ ہرایک مرغی پر بسم اللہ کہنا ممکن نہیں ہے اور ایک مرتبہ کہہ لینا بھی کافی نہیں ہے، لہٰذا مشینی ذبیحہ جائز نہیں ہے، ایسی مرغی کے گوشت کا استعمال درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند