China

سوال # 5654

اللہ کا نام لے کر (بسم اللہ اللہ اکبر) کہہ کر زندگی میں پہلی بار میں نے دومرغیاں ذبح کیں۔لیکن مجھے مرغی ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ نہیں معلوم ہے۔ مرغی کی گردن کٹ گئی تھی اور خون کی رگ بھی۔ مرغی ذبح کرتے وقت میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مجھے اس کا طریقہ نہیں معلوم ہے۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ دونوں مرغیاں جو میں نے ذبح کیں حلال ہیں یا حرام؟

Published on: Jun 18, 2008

جواب # 5654

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 737=690/ د


 


بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر مرغی کی گردن کاٹ دی گئی سارا خون بہہ گیا تو ذبح شرعاً درست ہوگیا، اس مرغی کا کھانا حلال ہے، شبہ نہ کریں۔ البتہ ذبح کرنے میں آئندہ اس کا خیال رکھیں کہ پوری گردن الگ نہ ہو بلکہ تھوڑا حصہ لگارہنا چاہیے، پوری گردن الگ کردینا مکروہ ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات