• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 52429

    عنوان: گوشت میں جب تک بدبو (سڑاند) نہ پیدا ہو، اس سے پہلے پہلے استعمال کرنے کی گنجائش ہے

    سوال: حضرت مفتی صاحب! پوچھنا یہ ہے کہ ایک بڑا اسٹور ہے گوشت فروخت کرنے کا، ان کے پاس جو گوشت آتا ہے انھوں نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ تین دن کے اندر اندر اسے ختم کرنا ہے ۔ اگر اتفاقا کچھ رہ گیا تو تین دن بعد اسے ضائع کرنا ضروری ہے ۔ ملازم اسے اپنے ساتھ لے کر نہیں جا سکتا اگرچہ وہ خراب نہ ہوا ہو۔ کیا اس صورت میں ملازمین کے لیے اسے استعمال کرنا حلال ہوگا؟ جب کہ کمپنی نے سختی کے ساتھ اسے منع کیا ہوا ہے ؟

    جواب نمبر: 52429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 677-532/D=6/1435-U گوشت میں جب تک بدبو (سڑاند) نہ پیدا ہو، اس سے پہلے پہلے استعمال کرنے کی گنجائش ہے، باقی اگر طبی لحاظ سے بیماری پیدا ہونے یا نقصان کرجانے کا اندیشہ ہو تو احتیاط کرلینا بہتر ہے، بدبو پیدا ہوجانے کے بعد استعمال حرام ہے۔ جہاں تک کمپنی کے گوشت کو لے جانے کی بات ہے تو چونکہ اس کی مالک کمپنی ہے لہٰذا اس کی اجازت کے بغیر لے جانا چوری میں داخل ہوگا، اور گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند