• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 5079

    عنوان:

    اگر لاعلمی میں کوئی حرام گوشت کھا لے یا حرام چیز پی لے تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

    سوال:

    اگر لاعلمی میں کوئی حرام گوشت کھا لے یا حرام چیز پی لے تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

    جواب نمبر: 5079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1168=847/ ھ

     

    اگر کھاتے ہی احساس ہوگیا تو بسہولت قے کرکے نکال سکے تو نکال دے ورنہ توبہ و استغفار کرے، اگر دو دن کی آمدنی غرباء فقراء پر صدقہ کردے تو بہتر ہے۔

     

    نوٹ:کچھ صدقہ و خیرات کردینا بہتر ہے، دودن کی قید ضروری نہیں ہے، نیز یہ کوئی شرعی حکم نہیں ہے بلکہ از قبیل علاج ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند