• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 50525

    عنوان: سرخاب پرندے کے بارے میں کہ اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

    سوال: سرخاب پرندے کے بارے میں کہ اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 50525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 287-220/D=3/1435-U حلال ہے، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری بذل المجہود میں اس حدیث کے تحت جو ابوداوٴد نے حضرت برید بن عمر بن سفینہ عن ابیہ عن جدہ روایت کا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: قال أکلت مع النبي صلی اللہ علیہ وسلم لحم حباری فرماتے ہیں ولحم الحباری مجمع علی حلہ لا أری فیہ خلافاً (حادی عشر/ ۵۲۲، بذل المجہود) مصباح اللغات میں حباری کے معنی سرخاب کے لکھے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند