• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 50372

    عنوان: نفلی صدقہ كس كس كو كھلایا جاسكتا ہے؟

    سوال: میں بکرا صدقہ کرنا چاہتا۔ عام نفلی صدقہ تا کہ خیر و عافیت ہو۔ مصیبتیں اور بیماریوں سے اللہ پاک شفاء دے ۔ تو وہ بکرا ذبح کرانے کے بعد سارا گوشت صرف مستحقین کو دینا لازم ہے یا مالداروں کو بھی کھلا سکتا ہوں؟ نیز خود اور اپنے ماں باپ اور اولاد کو بھی اس گوشت میں سے کھلا سکتا ہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 342-295/B=3/1435-U نفلی صدقہ میں غریب ومحتاج کو بھی کھلاسکتے ہیں، اور مالداروں کو بھی کھلا سکتے ہیں، اور خود بھی کھاسکتے ہیں، البتہ مالدادر کھائیں گے تو ہدیہ ہوگا اورخود کھانے کی صورت میں وہ صدقہ نہ ہوگا۔ اپنے ماں باپ اور اولاد کو بھی کھلاسکتے ہیں، اجازت ہے۔ اور اگر کوئی نذر مانی ہو تو اس بکرے کا گوشت صرف مستحقین کو ہی کھلاسکتے ہیں، اور کسی کے لیے کھانا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند