• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 50296

    عنوان: ریڈ بل جو” اینرجی ڈرنک“(مقوی مشروب) کہلاتا کیا اسے پینے میں کوئی حرج تو نہیں ہے کیوں کہ بعض لوگ اسے مشتہ کہتے ہیں؟

    سوال: ریڈ بل جو” اینرجی ڈرنک“(مقوی مشروب) کہلاتا کیا اسے پینے میں کوئی حرج تو نہیں ہے کیوں کہ بعض لوگ اسے مشتہ کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 50296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 256-220/2/1435-U اگر اس میں اشربہٴ محرمہ یااور کسی ناپاک چیزکی آمیزش بالیقین ہو تو تب تو اس کے پینے کا حکم حرام ہونا ظاہر ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو اس کو پینے کی گنجائش ہے جن لوگوں کے نزدیک مشتبہ ہے ان کواس کے پینے سے احتراز کرنا چاہیے، جن لوگوں کے نزدیک مشتبہ نہ ہو ایسے لوگوں میں کوئی پئے تو اس پر سخت حکم لگانے سے بھی اجتناب چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند