• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 50075

    عنوان: كیفین كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: کیفین جو کہ چائے، کافی اور کچھ کولڈ ڈرنک جیسے پیپسی وغیرہ میں پائی جاتی ہے وہ ڈرگ (نشہ )ہے اور جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ طاری کرے تو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔ تو اس صورت میں چائے، کافی وغیرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 50075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 201-190/D=2/1435-U ”کیفین“ سے متعلق تحریریں دیکھنے سے معلوم ہوا کہ یہ محض مُنَشِّط ہے، ”مسکر“ نہیں ہے، اورمشاہدہ بھی یہی ہے کہ بے شمار لوگ چائے، کافی پیتے ہیں اور بہت سے لوگ زیادہ مقدار بھی پی جاتے ہی؛ لیکن کسی کو نشہ چڑھتا؛ اس لیے محض ”کفیفن“ کی وجہ سے چائے، کافی وغیرہ کو ناجائز نہیں کہا جائے گا اور نہ ہی ”کیفین“ حدیث کا مصداق بنے گا؛ اس لیے کہ حدیث ”مسکر“ کے بارے میں وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند