• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 48419

    عنوان: کون سے پرندے کھانے سنت سے ثابت ہیں؟

    سوال: کون سے پرندے کھانے سنت سے ثابت ہیں؟

    جواب نمبر: 48419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1461-1116/B=11/1434-U جو پرندے غلاظت نہیں کھاتے اور چنگل سے شکار نہیں کرتے ان کا کھانا درست ہے، اور جو پرندے صرف نجاست کھاتے ہیں یا اپنے چنگل سے شکار کرکے کھاتے ہیں، ایسے پرندوں کا کھانا حلال وجائز نہیں، حدیث پاک میں یہی آیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند