• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 48415

    عنوان: اگر کوئی یہ عمل سنت کی نیت سے کرے تو کیا درست ہوگا؟

    سوال: شمائل ترمذی کی ایک حدیث میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دن میں دو مرتبہ گوشت نہیں کھایا اور نہ روٹی، اگر کوئی یہ عمل سنت کی نیت سے کرے تو کیا درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 48415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1382-1387/N=11/1434-U حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فقر اختیاری تھا، اضطراری نہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا یہ دائمی عمل جسے شمائل ترمذی میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے نقل کیا گیا ہے، سنن زوائد میں سے ہے، سنن ہدی میں سے نہیں ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص اپنی صحت وتندرستی اور ہمت کے پیش نظر اس پر عمل کرے گا تو یہ بلاشبہ درست ہوگا اور اس پر اسے اجر وثواب ملے گا بشرطیکہ یہ اس کے لیے ناقابل برداشت نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند