• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 4331

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو نئے قسم کا کھانا آیا ہوا ہے اس میں جو اجننوموٹو(ایسا مادہ جو ذائقہ بڑھانے کے لیے) استعمال کیا جاتا ہے جو کہ چین میں استعمال ہوتا ہے۔ کیا وہ کھانا جائز ہے یانہیں؟ کہا جاتا ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی استعمال ہوتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 800=848/ د

    اگر یقینی طور پر علم ہوجائے کہ مذکورہ کھانے میں خنزیر کی چربی یا کوئی دوسرا حرام جز شامل ہے تو مذکورہ کھانے کا استعمال جائز نہیں ہے اور اگر یقینی علم نہ ہوسکے صرف شبہ ہو تو احتیاط کرلینا بہتر ہے ، ناجائز یا حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند