• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 40094

    عنوان: مکّہ مدینہ میں چاکن کا سالن اور البیک ریسٹورینٹ کی چاکن کھانا کیسا ہے؟

    سوال: مکّہ مدینہ میں چاکن کا سالن اور البیک ریسٹورینٹ کی چاکن کھانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 40094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 556-536/N=8/1433 اگر مرغ کو شرعی طریقہ پر ذبح کیا گیا ہو نیز ذبح کے بعد اس کو گرم پانی میں اتنی دیر تک نہ رکھا گیا ہو کہ نجاست کے اثرات گوشت میں جذب ہوجائیں تو ایسے مرغ کا گوشت (چکن) شرعاً حلال وجائز ہوگا، اور اگر مرغ کو شرعی طریقہ پر ذبح نہیں کیا گیا یا ذبح کے بعد گرم پانی میں اتنی دیر تک رکھا گیا کہ نجاست کے اثرات گوشت میں سرایت کرگئے تو اس کا گوشت حلال وجائز نہ ہوگا کذا فی کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند