• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 37067

    عنوان: کھانے کے آداب

    سوال: میں نے یہ سنا ہے کہ کھانا اگر ۰۳ لقموں سے زیادہ بچا ہو اور پیٹ بھر جائے تو کھانے کو چھوڑ دینا چاہیے۔ اور اگر ۳ لقمے یا اس سے کم بچا ہو اور پیٹ بھر جائے تو کھانے کو کھا لینا چاہیے۔ کیا یہ بات درست ہے؟اکثر لوگ کہا کرتے ہیں کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنّت ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 37067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 259=201-3/1433 شریعت اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (۲) کھانے کی ابتداء نمکین سے اور انتہا بھی نمکین پر ہونی چاہیے۔ کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند