• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 36266

    عنوان: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹائی پہننا جائز ہے یا نہیں؟َ

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ٹائی پہننا جائز ہے یا نہیں؟َ

    جواب نمبر: 36266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 272=172-2/1433 ٹائی کا استعمال اب مسلمانوں میں بھی عام ہوگیا ہے، مگر اس کے باوجود وہ انگریزی لباس کا حصہ ہے اور فساق وفجار کا بھی لباس ہے، لہٰذا تشبہ بالفساق کی وجہ سے اس کا پہننا ممنوع ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم أي من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار أو بأہل التصوف والصلحاء الأبرار فہو منہم أي في الإثم والخیر․ مرقاة المفاتیح، کتاب اللباس․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند