• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 3383

    عنوان:

    کیا شارک مچھلی حلال ہے؟ براہ کرم، قرآ ن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال:

    کیا شارک مچھلی حلال ہے؟ براہ کرم، قرآ ن وحدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 321/ ب= 287/ ب

     

    مچھلی تو ہرقسم کی حلال ہے البتہ مچھلی کے علاوہ اور کوئی دریائی جانور حنفیہ کے یہاں حلال نہیں۔ شارک مچھلی اگر واقعی مچھلی ہے اس میں مچھلی کے اوصاف پائے جاتے ہیں تو وہ مچھلی میں شمار ہوکر حلال ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند