• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29172

    عنوان: ہمارے کسی عزیز کا یہ کہنا ہے کہ اگر آپ حلال گوشت کسی دکان سے خریدتے ہیں مگر اسے آپ کا ڈرائیور جو کہ غیر مسلم ہے ، لے کر آتاہے تو وہ گوشت آپ کے لیے حرام ہے؟براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: ہمارے کسی عزیز کا یہ کہنا ہے کہ اگر آپ حلال گوشت کسی دکان سے خریدتے ہیں مگر اسے آپ کا ڈرائیور جو کہ غیر مسلم ہے ، لے کر آتاہے تو وہ گوشت آپ کے لیے حرام ہے؟براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 236=236-2/1432

    جب ہم نے حلال گوشت دوکان سے خود خریدا تو ہمیں حلت کا یقین ہے، اب اگر اس کو ہمارا غیرمسلم ڈرائیور لے کر آتا ہے اور ہمیں اس کے متعلق کوئی بدگمانی بھی نہیں ہے تو اس گوشت کو حرام نہیں کہاجاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند