• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 28069

    عنوان: میں نے غیر مسلم کی دکان سے ایک چکن خریدا اور خود سے ذبح کیا،میریحلال چکن اور جھٹکے کے چکن کو ایک ساتھ دو منٹ تک اس کے پروں دورکرنے کے لئے ابالا گیا چونکہ میں چمڑے والا چکن کھاتاہوں، کیا میرا حلال چکن میرے لیے کھانا جائز ہے جب کہ اسے پانی میں جھٹکے کے چکن ابالے جاتے ہیں؟

    سوال: میں نے غیر مسلم کی دکان سے ایک چکن خریدا اور خود سے ذبح کیا،میریحلال چکن اور جھٹکے کے چکن کو ایک ساتھ دو منٹ تک اس کے پروں دورکرنے کے لئے ابالا گیا چونکہ میں چمڑے والا چکن کھاتاہوں، کیا میرا حلال چکن میرے لیے کھانا جائز ہے جب کہ اسے پانی میں جھٹکے کے چکن ابالے جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 28069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1737=1737-1/1432

    آپ نے چکن کو شرعی طریقے پر ذبح کیا تو ذبیحہ تو حلال ہوگیا لیکن اس کے بعد اس کا پیٹ چاک کیے بغیر اور اندر کی گندگی اور آلائش کو نکالے بغیر تیز گرم پانی میں اتنی دیر اگر چھوڑدیا گیاجس سے اندر کی نجاست گوشت میں سرایت کرگئی تو گوشت ناپاک ہوگیا اور اس کا کھانا جائز نہیں رہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند