• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 2734

    عنوان: ساہی کھانا حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    ہم لوگ پاکسانی سرحدی علاقے میں رہتے ہیں ، ہمارے یہاں ایک جانور ہے جس کی شکل بکری جیسی ہے ، جسم پر کانٹے ہی کانٹے ہوتے ہیں ، جسامت تقریباً بڑے کتے یا بکری کے بچے جتنی ہوتی ہے، اپنے دشمنوں پر بدن کے کانٹے پھینکتاہے اور گھر یا زمین کی کھومیں رہتاہے، ہماری زبان میں اسے سیج ( Saig) کہتے ہیں، اس جانور کا کھاناحلال ہے یا حرام؟ ہمارے یہاں کچھ لوگ حلال کہتے ہیں اور کچھ حرام۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 2734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 160/ د= 19/ ک

     

    غالباً اس جانور کا عربی نام القنفذ، فارسی میں خارپشت، اردو میں ساہی یا سیہی کہتے ہیں اس کے منہ میں پانچ دانت ہوتے ہیں شام وعراق کے علاقہ میں جو پایا جاتا ہے، وہ بڑے کتے کے برابر ہوتا ہو، امام شافعی اور امام مالک رحمہما اللہ کے نزدیک ان کا گوشت حلال ہے۔ اور امام اعظم ابوحنیفہ امام احمد بن حنبل و اثنا عشری مذہب میں حرام ہے۔ یہ تفصیل حیاة الحیوان اور تمییز الکلام فی بیان الحلال والحرام سے لکھی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند