• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 27297

    عنوان: سانڈے جس کی چربی کا تیل بھی نکالا جاتاہے ، کیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں یا بطور دوا استعمال کیا جاسکتاہے؟

    سوال: سانڈے جس کی چربی کا تیل بھی نکالا جاتاہے ، کیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں یا بطور دوا استعمال کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 27297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1768=1282-12/1431

     سانڈے جس کی چربی کا تیل نکالا جاتا ہے خبیث جانوروں میں سے ہے، لہٰذا اس کا گوشت کھانا جائز نہیں، البتہ اگر اس کا تیل بطور دوا استعمال کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، بشرطیکہ نماز سے پہلے اس کو دھولیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند