• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 2660

    عنوان:

    اللہ کے نام سے ہاتھ سے ایک چکن ذبح کرنے کے بعد فورا تین، چار منٹ کے لیے گرم پانی میں رکھ دیا گیا، پھر اس کے پروں کو صاف کرنے کے لیے مشین میں ڈالا گیا اور پیٹ چیر کر آلودگی وغیرہ نکال دی گئی، تو حنفی مسلک کے مطابق یہ طریقہ حلال ہے یا مکروہ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 17/ ل= 17/ ل

    اگر مرغی کو ذبح کرنے کے بعد پیٹ شق کرکے آلائش نکالے بغر کھولتے ہوئے پانی میں اتنی دیر چھوڑدیا جائے کہ اندرونی نجاست کا اثر گوشت تک آجائے تو ایسی مرغی کا کھانا جائز نہیں اور اگر ڈالتے ہی فوراً نکال لیا جائے کہ گرمی کا اثر اندر تک نہ پہنچ سکے تو حلال ہے وکذا دجاجة الخ قال في الفتح: إنہا لا تطھر أبدًا والعلة واللّہ أعلم تشربھا النجاسة بواسطة الغلیان․․․ لکن العلة المذکورة لا تثبت مالم یمکث اللحم بعد الغلیان زمانًا یقع في مثلہ التشرب والدخول في باطن اللحم (شامي: ج۱ ص۵۴۴، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند