• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 25561

    عنوان: میں حلال گوشت (بڑے کا گوشت اورمٹن ،بکرے کا کوشت) ایک چنیی دکاندار سے خریدتاہوں ، وہ مسلمان نہیں ہے، لیکن وہ کہتاہے کہ میں صرف حلال گوشت ہی بیچتاہوں، ہم نے کسی حدتک میں معاملہ کی چھان بین کرنے کی کوشش کی اور اس سے پوچھا کہ تم کہاں سے یہ گوشت لاتے ہو، اس نے ہمیں ہوسیلر ڈیلر کا پتا دیا اور کہا کہ آپ لوگ اس شخص سے اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں ، ہم گوست فراہم کرنے ہوسیلر کے پاس گئے، وہ چینی مسلمان ہے اور اس کا بزنس صوبائی مسلم کانگریس (انجمن )سے تصدیق شدہ ہے، اس نے یہ بھی کہا کہ میں صرف حلال گوشت ہی کا کاروبار کرتاہوں، اس نے گارنٹی دینے کی بات بھی کہی کہ وہ دکاندار صرف یہیں سے گوشت لیتاہے، اس لیے یہ غالب گمان ہے کہ وہ حلال گوشت کے ساتھ حرام گوشت نہیں ملاتاہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا اس چینی غیرمسلم دکاندار سے گوشت خریدنا جائز ہے جو صرف حلال گوشت بیچنے کا دعوی کرتاہے؟
    واضح رہے کہ میں چین میں رہتاہوں اور یہاں چینی زبان میں رابطہ کرنا ایک مشکل امر ہے۔ حلال گوشت کے دیگر ذرائع بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ان دکانوں سے ان کے مختلف سامانوں کی وجہ سے نیز زیادہ مسافت کی وجہ سے خریدنازیادہ مناسب نہیں ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں حلال گوشت (بڑے کا گوشت اورمٹن ،بکرے کا کوشت) ایک چنیی دکاندار سے خریدتاہوں ، وہ مسلمان نہیں ہے، لیکن وہ کہتاہے کہ میں صرف حلال گوشت ہی بیچتاہوں، ہم نے کسی حدتک میں معاملہ کی چھان بین کرنے کی کوشش کی اور اس سے پوچھا کہ تم کہاں سے یہ گوشت لاتے ہو، اس نے ہمیں ہوسیلر ڈیلر کا پتا دیا اور کہا کہ آپ لوگ اس شخص سے اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں ، ہم گوست فراہم کرنے ہوسیلر کے پاس گئے، وہ چینی مسلمان ہے اور اس کا بزنس صوبائی مسلم کانگریس (انجمن )سے تصدیق شدہ ہے، اس نے یہ بھی کہا کہ میں صرف حلال گوشت ہی کا کاروبار کرتاہوں، اس نے گارنٹی دینے کی بات بھی کہی کہ وہ دکاندار صرف یہیں سے گوشت لیتاہے، اس لیے یہ غالب گمان ہے کہ وہ حلال گوشت کے ساتھ حرام گوشت نہیں ملاتاہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا اس چینی غیرمسلم دکاندار سے گوشت خریدنا جائز ہے جو صرف حلال گوشت بیچنے کا دعوی کرتاہے؟
    واضح رہے کہ میں چین میں رہتاہوں اور یہاں چینی زبان میں رابطہ کرنا ایک مشکل امر ہے۔ حلال گوشت کے دیگر ذرائع بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ان دکانوں سے ان کے مختلف سامانوں کی وجہ سے نیز زیادہ مسافت کی وجہ سے خریدنازیادہ مناسب نہیں ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 25561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2664=1048-11/1431

    آپ کا دل اگر پوری طرح مطمئن ہے کہ وہ غیرمسلم حلال گوشت ہی مسلمان ہول سیلر سے خریدکر بیچتا ہے، حرام گوشت کا کاروبار اس کا نہیں، نہ ہی حرام گوشت کی آمد کا اس کی دوکان میں اندیشہ ہے، تاہم ایسی دوکان سے خریدنا کہ ذبح ہونے سے فروخت ہونے تک تمام کا تمام کام مسلمان کے ہاتھ میں ہو احوط اور بہتر ہے، خواہ اس میں قدرے مشقت اٹھانی پڑے۔ اصل یہ ہے کہ گوشت کا معاملہ بڑا نازک اور اہمیت کا حامل ہے، مسلمان کو حتی المقدرت احتیاط پر عمل کرنے میں سعی کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند