Q. کیا اسلام میں حلال جانوروں کا شکار ممنوع ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔ کبھی کبھی جب ہم حلال جانور کا شکار کرتے ہیں تو جب ہم ان کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ مر جاتے ہیں۔ اس حالت میں کیا یہ حلال جانور کھانے کے لائق ہے؟ میں نے سنا ہے کہ اگر ہم جانور کو بندوق سے ماریں اور جانور کو مارنے سے پہلے بسم اللہ کہہ لیں تو کوئی بات نہیں اگر جانور مربھی جائے تب بھی ہم اس کو کھاسکتے ہیں۔ برائے کرم حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ ہم مسلمان شکاریوں کی ایک جماعت ہیں۔ اگر آپ اپنا قیمتی جواب بعجلت ممکنہ بھیج دے دیں تو آپ کا بہت کرم ہوگا۔