• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 22728

    عنوان: کھانا کھاتے وقت کیسے بیٹھنا چاہئے؟ (۲) کیا کھانا میز (ٹیبل) پر کھایاجائے تو سنت کے مطابق ہے؟ (۳) گھر کے سب افراد میز پر کھانا کھائے اور صرف ایک شخص سنت طریقہ کی نیت سے زمین پر بیٹھ کر کھا ئے توکیا صحیح ہے؟

    سوال: کھانا کھاتے وقت کیسے بیٹھنا چاہئے؟ (۲) کیا کھانا میز (ٹیبل) پر کھایاجائے تو سنت کے مطابق ہے؟ (۳) گھر کے سب افراد میز پر کھانا کھائے اور صرف ایک شخص سنت طریقہ کی نیت سے زمین پر بیٹھ کر کھا ئے توکیا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 22728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1169=893-6/1431

    (۱) تواضع کی ہیئت اختیار کرے، مثلاً دو زانو بیٹھے جس طرح تشہد میں بیٹھا جاتا ہے یا دونوں پیر کھڑے رکھ کر اکڑوں بیٹھ جائے۔
    (۲) یہ صورت مطابقِ سنت نہیں البتہ کھانے والے نیچے بیٹھیں اور نیچی میز ہو تو درست ہے اور بہتر واعلیٰ صورت مطابق سنت یہی ہے کہ کھانے والے نیچے بیٹھیں اور پھر دسترخوان بچھاکر اس پر کھانا رکھ کر بہیئت تواضع کھائیں اور دعائے ماثور کا اہتمام کریں۔
    (۳) اگر ایک شخص ایسا کرے تو اس کا عمل بلا شبہ لائق تحسین ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند