• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1920

    عنوان:

    کیا جھینگا کھانا مکروہ ہے؟ کس قسم کا مکروہ؟

    سوال:

    کیا جھینگا کھانا مکروہ ہے؟ کس قسم کا مکروہ؟

    جواب نمبر: 1920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 617/ م= 611/ م

     

    جھینگا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ اس کا مدار اس امر پر ہے کہ جھینگا مچھلی ہے یا نہیں؟ اس لیے کہ دریائی جانوروں میں صرف مچھلی ہی حلال ہے، اگر جھینگے کے بارے میں مچھلی ہونا محقق ہوجائے تو اس کا کھانا جائز ہوگا ورنہ نہیں۔ ماہرین لغت اس کو مچھلی ہی کی ایک قسم مانتے ہیں جب کہ ماہرین حیوانات اس کو مچھلی شمار نہیں کرتے بلکہ کیکڑے کے خاندان کا ایک فرد قرار دیتے ہیں، اور اسی بنا پر اس کے حکم شرعی کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے، اس لیے اس کے جواز و عدم جواز سے متعلق کوئی دو ٹوک بات نہیں کہی جاسکتی ہے اور نہ اس مسئلے میں تشدد کی راہ اپنانا مناسب ہے اس لیے کہ یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے البتہ اس کا نہ کھانا زیادہ مناسب اور زیادہ احتیاط پر مبنی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند