• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1878

    عنوان:

    میرا سوال اوجھڑی کے بارے میں ہے، اس کا کھانا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال اوجھڑی کے بارے میں ہے، اس کا کھانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 1878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 690/ ن= 686/ ن

     

    حلال جانوروں کی اوجھڑی حلال ہے، اگر کوئی اسے کھانا چاہے تو کھاسکتا ہے، کیونکہ حلال جانوروں کے سات اعضاء حرام ہیں ان میں سے اوجھڑی نہیں ہے الحیاء والغدة والخصیة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذکر (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند