• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 173524

    عنوان: کویہ( ایک سانپ یا مچھلی ) کا حکم

    سوال: سوال: ۱) پانی میں ایک سانپ پایا جاتا ہے اس کو اوندھاو سانپ کہتے ہیں جس کو ہنود کھاتے ہیں کسی جگہ جاص کر بہار میں اونھو بھی کہتے ہے ۔ اور بنغال میں کویہ کہتے ہے ۔ ۲) اس کے باالمقابل ایک مچھلی ہوتی ہے اس کوبام یامار ماہی کہتے ہیں اس کی میلی سی ہوتی ہے ۔ بام کا حکم اکثر کتابوں میں مل جاتاہے لیکن وہ دوسرا والا اوندھاو یا اونھو یا کویہ نام والا سانپ کے مسئلہ مل نہیں رہے ۔ مع حوالہ جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 173524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:60-35/sn=2/1441

    پانی کے جانوروں میں سے صرف مچھلی حلال ہے، اس کے ما سوا سب حرام ہے،آپ نے سوال میں جس جانور کا ذکر کیا ہے، وہ کیسا ہوتا ہے؟ وہ مچھلی کے قبیل سے ہے یا وہ در حقیقت سانپ ہے؟ سوال میں مذکور مختصر تفصیل سے یہ بات واضح نہیں ہوئی ؛ اس لیے کوئی حتمی بات نہیں لکھی جا سکتی؛ البتہ اصولی طور پر یہ معلوم رہے کہ کسی جانور کے مچھلی ہونے یا نہ ہونے کا مدار عدول مبصرین یعنی ان لوگوں کے قول پر ہے جو اس سلسلے میں بصیرت رکھتے ہیں نیز وہ قابل اعتماد بھی ہیں؛ لہذا اگر اس نوعیت کے لوگ اس جانور کو سانپ جانتے ہیں تو اس کا کھانا جائز نہ ہوگا، اگر وہ اسے مچھلی قرار دیتے ہیں تو اس کا کھانا جائز ہوگا۔ (دیکھیں: امداد الفتاوی4/103،104،ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند