• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 170656

    عنوان: ابلتے پانی میں مرغے كو غوطہ دے كر اس كے پر اتارنا

    سوال: مرغوں کا گوشت فروخت کرنے والے مرغہ کو ذب کرنے کے بعد ابلتے پانی میں ڈال دیتے ہیں تاکہ اس کے پر نکل جائیں۔ کچھ پر پانی میں ہی ازخود گر جاتے ہیں پھر مرغہ کو باہر نکال کر ہاتھ سے مسل کے سارے پر بڑی آسانی سے پر اتر جاتے ہیں۔ کیا اس طرح سے پر اتارے ہوئے گوشت کو کھانا درست ہے؟

    جواب نمبر: 170656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 894-799/M=09/1440

    مرغ کو ذبح کرنے کے بعد پیٹ سے آلائش و گندگی نکالے بغیر تیز گرم پانی میں اگر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ اس کی نجاست گوشت میں سرایت کر جائے تواس سے گوشت ناپاک ہو جاتا ہے پھر اس کا کھانا حلال نہیں رہتا اس لئے اس طریقے پر یعنی پیٹ سے آلائش نکالنے سے پہلے ابلتے تیز گرم میں مذبوحہ مرغ کو ڈالنے سے احتراز کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند