India

سوال # 169273

سویابین کھا سکتے ہیں یا نہیں جبکہ سننے میں آیا ہے کہ اس کے بنے بنانے کا ذریعہ سور ہے ۔خنزیر۔

Published on: Apr 7, 2019

جواب # 169273

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:637-537/N=7/1440



سویا بین سبزی کی ایک قسم ہے ، جس کی باقاعد کاشت ہوتی ہے اور اس کے پودوں میں پھلیاں آتی ہیں، جن میں سویا بین کے دانے ہوتے ہیں۔ اور دیگر سبزیوں کی طرح یہ بھی جائز وحلال ہے؛ اس لیے سویا بین کھاسکتے ہیں اور اس سے کشید کردہ تیل بھی جائز ہے؛ البتہ اگر اس میں کھیت سے آنے کے بعد صفائی ستھرائی وغیرہ کے کسی مرحلہ میں کوئی ناپاک چیز ملائی جاتی ہو تو تحقیق کے بعد اس کا حکم اس کے مطابق ہوگا اور محض سنی سنائی باتوں پر ناجائز کا حکم نہیں لگایا جاسکتا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات