• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 168131

    عنوان: بازاروں میں بکنے والے عام کھانوں کو کھانے کا حکم

    سوال: کیا بازاری کھانے یا ایسی چیزیں جو ایک حد تک نقصان دہ ہوں، مناسب مقدار میں کھانے میں کوئی شرعی حرج ہے ؟

    جواب نمبر: 168131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:487-390/sn=5/1440

     بازاروں میں بکنے والے مباح اور پاک کھانا کھانے میں تو شرعا کوئی حرج نہیں ہے ، گنجائش ہے ؛ لیکن اگر وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہو تو پھر آدمی کو اس سے احتراز کرنا چاہئے ؛ کیونکہ صحت کی حفاظت کی بھی شریعت نے تاکید کی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند