• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 165615

    عنوان: جو مرغیاں چھیچھڑے وغیرہ کھاتی ہیں، کیا ان کا گوشت حلال ہے؟م

    سوال: مولانا میرے گھر میں ہمیشہ سے چکن کا گوشت ہمیشہ سے شوق سے کھایا جاتا ہے ، بلکہ پابندی سے یہ گوشت میرے گھر میں آتا بھی ہے ، یہاں دو قسم کی مرغیاں ملتی ہیں ایک کو گاوٹی اور دوسری کو مشین والی کہاجاتا ہے ، عام طور پریہاں سبھی کے گھروں میں مشین کی گرمی والی مرغیاں آتی ہیں، لیکن.. پچھلے دنوں ایک چیز مجھے چکن کی دکان میں یہ نظر آئی کہ جب وہ صاحب گوشت کاٹ رہے تھے تو گوشت میں جو پھیکنے لائق چیزیں تھیں وہ ادھر پھینک رہے تھے جن میں سے بہت ساری چیزیں دوسری مرغیوں کے جالے میں بھی جارہی تھی اور دوسری مرغیاں اس گوشت کے ضائع حصے کو کھا رہی تھیں. تبھی سے میں پریشان ہوں کہ کیا اسطرح جب مرغی کی غذا دوسری مرغی کی ضائع اشیا ( بھلے ہی وہ کم مقدار میں ہوں) بنتی جارہی ہوں تو کیا اس مرغی کا گوشت حلال ہوگا؟ کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟ برائے مہربانی سیر حاصل معلومات فراہم فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ نوازش ہوگی شکریہ ساتھ ہی مولانا اپنے خاندان کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔ نیز والدہ کی مغفرت کے لئے دعا کے لئے درخواست ہے ...

    جواب نمبر: 165615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 89-99/D=2/1440

    آپ پریشان نہ ہوں، مرغی اور دیگر جانوروں کے لئے اس طرح کی چیزیں حلال ہیں یہاں تک کہ اگر خاص گندگی بھی کھالے تو بھی اس کا گوشت حلال رہے گا پس صورت مسئولہ میں ذبح کی ہوئی مرغی کا چھیچڑا وغیرہ دوسری زندہ مرغی کے لئے کھانا جائز ہے پھر ایسی مرغی کو ذبح کرنے کے بعد مسلمان کے لئے کھانا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند