• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 161285

    عنوان: سوشی کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ سوشی (sushi) جو کہ ایک جاپانی ڈش ہے ، کھانا کیسا ہے ؟ سوشی میں کچی مچھلی کے گوشت کے چھوٹے سے ٹکڑے کے ساتھ تھوڑے سے ابلے چاول چپکائے جاتے ہیں پھر ان کو seaweed کی پٹی میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے ۔ seaweed دراصل سمندی گھاس یا ایک قسم کی سمندری کائی ہوتی ہے جس کو مشین سے پروسس کر کے سموسے کی پٹیوں کی شکل دی جاتی ہے ۔ تو کیا یہ سی ویڈ اور کچی مچھلی کھانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 161285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1134-1128/L=10/1439

    کچی مچھلی اگر صحت کے لیے مضر نہ ہو یا مشین وغیرہ سے کسی طرح پکالیا جائے تو اس کو سمندری گھاس جو کہ حلال ہے میں ڈال کر کسی ڈش (سوشی) کے تیار کرنے میں بظاہر کوئی خرابی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند