• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15876

    عنوان:

    میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں وہاں پر سبھی لوگ ہندو ہیں او رمنگل کو وہ مجھے پرساد دیتے ہیں کبھی تو میں کھا لیتاہوں اور کبھی پھینک دیتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان کسی ہندو کا پرساد کھا سکتاہے؟

    سوال:

    میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں وہاں پر سبھی لوگ ہندو ہیں او رمنگل کو وہ مجھے پرساد دیتے ہیں کبھی تو میں کھا لیتاہوں اور کبھی پھینک دیتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان کسی ہندو کا پرساد کھا سکتاہے؟

    جواب نمبر: 15876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1526=1448/1430/ب

    اگر وہ پرساد کسی دیوی یا دیوتا کے نام چڑھایا ہوا اور پوجا پاٹ کیا ہوا ہے تو اس کا کھانا مسلمان کے لیے جائز نہیں۔ او راگر ایسا نہیں ہے تو اسے کھاسکتے ہیں، بشرطیکہ حلال وپاک ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند