India

سوال # 158626

جناب عالی میرا ایک سوال ہے کہ آج کل گوبر کے اُپلوں پر باٹی بنایا جاتا ہے اور پھر چوخا ملاکر اسے کھایا جاتا ہے تو کیا گوبر جلاکر اسی میں باٹی کو پکانا جائز ہے ؟ کیا اسکا کھانا درست ہے ؟

Published on: Feb 11, 2018

جواب # 158626

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 526-456/D=5/1439



گوبر کے اپلوں پر روٹیاں بنانے میں نجاست روٹیوں کے ساتھ نہیں لگتی ہے، زیادہ سے زیادہ اس کی راکھ لگ جاتی ہے، اور راکھ نجس نہیں ہے، لہٰذا اس طرح باٹی (روٹی) بنانا درست ہے۔ لا یکون نجسا رماد قذر وإلا لزم نجاسة الخبز في سائر الأمصار، وقال الشامي تحتہ المراد بہ العذرة والروث․ رد المحتار: ۱/ ۵۳۴۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات