India

سوال # 157168

بازار میں اس وقت کئی قسم کے انڈے آرہے ہیں، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ حرام جانور اور حرام پرندوں کے انڈے بھی مارکیٹ میں آرہے ہیں، تو کیا حکم ہے ؟ یا کوئی اصولی علامت بتائی جائے ؟

Published on: Jan 8, 2018

جواب # 157168

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:285-2785/M=4/1439



 



اگر کسی انڈے کے متعلق تحقیق ویقین ہو کہ وہ حرام جانور یا حرام پرندے کا ہے تو اس کا کھانا حرام وناجائز ہوگا اور محض شک کی بنا پر حرمت کا حکم نہیں ہوگا، البتہ شک کی بنیاد پر احتیاط کرنا اولیٰ ہے، انڈوں کے بارے میں کوئی اصولی علامت نہیں، سائز، رنگت وغیرہ کے ذریعہ کچھ فرق معلوم ہوسکتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات