• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15606

    عنوان:

    میں چائنا میں پی ایچ ڈی کے لیے رہ رہا ہوں۔ یہاں پر کھانے والی کافی چیزوں پر مشمولات جو لکھے ہوتے ہیں ان کا ماخذ حلال اور حرام دونوں طرح کے ماخذ ہوسکتے ہیں اور ان چیزوں کا ماخذ معلوم کرنا اتنا آسان نہیں۔ مجھ کو یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا کسی غیر مسلم ملک میں بغیر تحقیق کے ایسی چیزیں استعمال کرسکتے ہیں؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1337=1373/1430/ل

    جن چیزوں کا استعمال عام ہو اور ہرطرح کے لوگ اس کو استعمال کرتے ہوں تو آپ بھی ان چیزوں کو استعمال کرسکتے ہیں، ہرچیز کے استعمال سے پہلے اسکا ماخذ جاننا ضروری نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند